حیدرآباد۔13جون (اعتماد نیوز) تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندرا شیکھر راؤ نے آج اسمبلی میں گورنر کے خطاب پر تحریک تشکر کے مباحث میں جواب دیتے ہوئے وعدہ کیا کہ بغیر کسی شرط کے کسانوں کے قرضوں کو معاف کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ قرضوں
کی وجہ سے 26لاکھ کسانوں کے خاندانوں کو فائدہ پہونچے گا۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ اگلے پانچ سال میں بی سی طبقہ کی ترقی کے لئے ایک لاکھ کروڑ ‘ اور دلت طبقہ کی فلاح کے لئے 50ہزار کروڑ کو مختص کیا جائیگا۔اس موقع پر انہوں کے اے آئی سی سی کے صدر سونیا گاندھی کا تشکیل تلنگانہ پر شکریہ ادا کیا۔